حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/امریکہ تنزانیہ جرمنی اور پاکستان سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر سے ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا زیارت صرف صرف صرف قربة إلى الله ہو۔لہذا انسان زیارت کا مقصد اپنی حاجات کو نہ بنائے۔اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے یہ بھی فرمایا کہ خدا وند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو متقی بنائے۔
مزید فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرے کہ اس نے اپنے اعضاء و جوارح سے کیا کیا انجام دیا ہے۔ اگر اس سے گناہ سرزد ہوا ہے تو خداوند متعال سے توبہ کرے اور اگر کسی پر ظلم و زیادتی کی ہے تو اس سے معافی مانگے تاکہ آخرت کی ذلت سے محفوظ رہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔